Saturday, 07 May, 2005, 09:03 GMT 14:03 PST
اپنے بچوں کو مائیکل جیکسن کے ساتھ بستر پر سونے کی اجازت دینے والی دو ماؤں نے کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکی پاپ سٹار سے بڑا پیار اور ان کی عزت کرتی ہیں۔
جوئے رابسن اور میری بارنز نے، جن کے بچوں نے جمعرات کو اپنے بیانات قلمبند کروائے تھے، ان الزامات کی تردید کی ہے کہ ان کے بچوں کے ساتھ مائیکل جیکسن نے زیادتی کی۔
مائیکل جیکسن کے وکلاء یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مائیکل جیکسن کے خلاف بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ امریکی گلوکار بھی ان پر لگائے 10 الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
ان پر الزامات میں ایک تیرہ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی، اسے الکوہل دینے کی کوشش کرنا، اور اس کے خاندان کو یرغمال بنائے رکھنا شامل ہیں۔
![]() جیکسن کے ساتھ سوئے تھے لیکن۔۔۔ |
سانتا ماریا سے بی بی سی کی نامہ نگار ڈینیالہ رالف کا کہنا ہے کہ دونوں گواہوں کی ماؤوں کو بلا کر وکلاء صفائی یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مائیکل جیکسن کا غیر معمولی طرز زندگی اور اس کی چھوٹے بچوں کے ساتھ دوستی کوئی غلط مقاصد کے لیے نہیں تھی۔