Thursday, 07 April, 2005, 03:52 GMT 08:52 PST
امریکہ کی دو تنظیموں نے آسکر انعام یافتہ فلم گاندھی کا عربی ترجمہ فلسطینی علاقوں میں نمائش کے لیے پیش کیا ہے تاکہ مہاتما گاندھی کے عدم تشدد کے نظریے کو فلسطین میں فروغ دیا جا سکے۔
اس فلم کی ایک ہفتے تک غرب اردن اور غزہ کے علاقوں میں نمائش کی جائے گی۔
اس دوران اس فلم کی ڈی وی ڈی کاپیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔
اس فلم کی نمائش کا احتمام سکال فاونڈیشن اور گلوبل کیٹالسٹ فاونڈیش نے کیا ہے۔
اس فلم میں گاندھی کا کردار ادا کرنے والے بن کنگزلے نے بھی غرب اردن کے علاقے رملہ میں منعقدے کیے گئے اس فلم کے پریمئر میں شرکت کی۔
تاہم اطلاعات کے مطابق فلسطینوں کی اکثریت نے اس بات سے متفق نہیں کہ اس فلم کا ان کے حالات سے کسی قسم کا کوئی تعلق نکلتا ہے۔