http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 26 March, 2005, 13:28 GMT 18:28 PST

جینیفر اور بریڈ پٹ کی طلاق

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جینیفر انسٹن نے ساتھی اداکار بریڈ پٹ سے طلاق کے لیے درخواست دے دی ہے۔

جینیفر اور بریڈ پٹ نے سن دو ہزار میں شادی کی تھی۔ گیارہ ہفتے قبل انہوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لاس اینجلس کی ایک عدالت میں دی گئی درخواست میں ناقابل مصالحت اختلافات کو طلاق کی وجہ بیان کیا گیا ہے۔

چھتیس سالہ جینیفر ان دنوں امریکہ میں اپنی تازہ ترین فلم ’دی بریک اپ‘ کی مشہوری کے لیے مہم چلا رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کوئی بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

امریکی ٹی وی شو ’اکسیس ہالی ووڈ‘ میں اپنی علیحدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’یہ فیصلہ ہمیشہ مشکل اور ناخوشگوار ہوتا ہے۔‘

جینیفر اور بریڈ پٹ کی مشترکہ پروڈکشن کمپنی کی بنائی ہوئی پہلی فلم ’چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری‘ اس سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔