Thursday, 03 March, 2005, 03:22 GMT 08:22 PST
پاکستانی اداکارہ میرا کو ایک بھارتی فلم میں قابل اعتراض مناظر فلم بند کرانے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے باعث انہوں نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
میرا بھارتی فلمی صنعت کے گڑھ ممبئی میں ان دنوں ایک فلم کی عکاس بندی میں مصروف ہیں۔
گزشتہ ہفتے لاہور سے شائع ہونے والے ایک فلمی شمارے نے اس بھارتی فلم کے ان قابل اعتراض مناظر کی تصاویر شائع کی تھیں۔ پاکستان میں رائج سینسر کے قوانین کے تحت ان مناظر کو پردہ سکرین پر نہیں دکھایا جاسکتا۔
بھارت کے مشہور ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم ’نظر‘ اس سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
![]() ’نظر‘ فلم کے ہدایت کار مہیش بھٹ |
ستائیس سالہ میرا نے حکومت کو دی جانے والی درخواست میں کہا ہے کہ ان کو انتہا پسند عناصر سے خطرہ ہے اور ان کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کو انہیں نے بتایا کو وہ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہ صدر پاکستان کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔
تاہم میرا کے والد نے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان کے گھر آئے تھے لیکن وہ اس مسئلہ کو بڑھانا نہیں چاہتے۔