Friday, 25 February, 2005, 01:00 GMT 06:00 PST
مشہورِ زمانہ گلوکار، رقاص اور موسیقار مائیکل جیکسن کے خلاف ایک بچے سے زیادتی کی کوشش کے الزامات کی سماعت سوموار سے شروع ہو رہی ہے۔
جمعرات کو جیوری کی آٹھ متبادل ارکان کے انتخاب کے بعد جیوری کی انتخاب کے تمام مراحل ملکمل ہو گئے۔
سوموار کو سماعت کا آغاز مائیکل جیکسن کے بیان سے ہو گا۔ ان کی اس بیان کا آغاز کیلیفورنیا کی سانتا ماریا عدالت میں گرینچ کے معیاری وقت مطابق شام کے ساڑھے چار بجے اور کیلیفورنیا کے وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔
مائیکل جیکسن ہلے ہی تیرہ سالہ لڑکے کو نشہ کرانے اور اسے اسکے اہل خانہ کو یرغمال رکھنے کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت چھ ماہ میں مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے اور اگر اس میں 46 سالہ مائیکل جیکسن پر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں اکیس سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔
![]() |
اس سے پہلے بدھ کو بارہ رکنی جیوری کا انتخاب مکمل کیا گیاتھا۔
جیوری کے یہ بارہ ارکان آٹھ خواتین اور چار مردوں پر مشتمل تھے۔
![]() دعا گو مداح عدالت کے باہر |