Thursday, 24 February, 2005, 05:15 GMT 10:15 PST
مائیکل جیکسن کے خلاف کیلیفورنیا میں جاری کیخلاف مقدمے کی سماعت کے لیے بارہ رکنی جیوری کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے۔
جیوری کے یہ بارہ ارکان آٹھ خواتین اور چار مردوں پر مشتمل ہیں۔ اب وکلاء آٹھ متبادل ارکان کا انتخاب کریں گے تا کہ اگر کسی مرحلے پر کسی رکن جیوری کو ہٹا دیا جائے یا وہ کسی وجہ سے عماعت میں حصہ نہ لے سکے تو خالی جگہ تو متبادل ارکان سے پُر کیا جا سکے۔
دنیا میں سب سے زیادہ جانے پہچانے گلوکار رقاص اور موسیقار مائیکل جیکسن کے خلاف ایک بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کے اس مقدمہ کی سماعت کیلیفورنیا میں سانتا ماریا کی عدالت میں ہو رہی ہے۔
چھیالیس سالہ مائیکل جیکسن کو اس مقدمے میں شہوت انگیزی پر مشتمل چار الزامات کا سامنا ہے۔ ان میں سے ایک پر شہوت عمل کی کوشش اور باقی اس کوشش پر اکسانے کے لیے شراب پلانے کو کوشش کرنے کے ہیں۔
مائیکل جیکسن نے ان الزامات ایک بہت بڑا جھوٹ قرار دیا ہے لیکن اگر ان پر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں اکیس سال تک کی جیل ہو سکتی ہے۔
مقدمے سماعت کے پہلے مرحلے میں ساڑھے سات سو افراد کی چھان بین کی جانے والی تھی لیکن جج نے پہلے مرحلے کو ڈھائی سو آمادہ افراد کا انتخاب کر کے مختصر کر دیا۔
اس کے علاوہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس انتخاب کی تکمیل میں کئی ہفتے لگ جائیں گے لیکن یہ کارروائی پانچ عدالتی ایام میں مکمل کر لی گئی۔
یہ سماعت مائیکل جیکسن کے بڑے وکیل کی بہن کے انتقال کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے لیکن اس دوران سماعت کے دیگر مراحل جاری رہے۔