Monday, 21 February, 2005, 17:42 GMT 22:42 PST
بھارت میں رومن کیتھولک تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ کے روز اس فلم کو ریلیز ہونے سے روکا جائے جس میں ایک پادری کا اپنے سے نصف عمر کی لڑکی سے معاشقہ دکھایا گیا ہے۔
بھارتی ٹی وی چینلز نے ’سِنز‘ نامی اس فلم کے اشتہارات دکھانے سے انکار کر رہے ہیں۔
فلم کے ہدایتکار ونود پانڈے نے کہا ہے کہ فلم قطعی طور پر اشتعال انگیز نہیں ہے اس لیے وہ فلم کی ریلیز نہیں روکیں گے۔
تاہم کیتھولک فرقے کے افراد بدھ کو ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
ممبئی میں ایک کیتھولک تنظیم کے صدر ڈولفی ڈیسوزا نے کہا ہے کہ فلم میں ایک پادری کی کردار کشی کا مقصد زیادہ منافع حاصل کرنا ہے اور اس اقدام کے باعث بھارت کی کیتھولک برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
تاہم ہدایتکار پانڈے کے بقول ناقدین کو فلم کی مخالفت نہیں کریں گے۔