Tuesday, 01 February, 2005, 18:41 GMT 23:41 PST
دیحانہ بستی والا
دلی
اگر آپ بالی ووڈ کے مشہور اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ فائیو اسٹار ہوٹل میں پر تکلف ڈنر کرنا چاہتے ہیں تو آپ دل کھول کر سونامی متاثرین کی امداد کے لیے عطیہ دیجئیے جس شخص کی رقم سب سے زیادہ ہوگی اسے یہ اعزاز حاصل ہوگا۔
اس مقابلے میں صرف ہندوستان ہی نہیں دنیا کے کسی بھی کونے سے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔
فلم سٹی میں منگل کو امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے اس مقصد کے لیے ایک ویب سائٹ کا افتتاح کیاہے۔ جں کا ایڈریس ہے: www.helptelethon.org
اس ویب سائٹ پر بالی ووڈ کی فلمی ہستیوں کے وہ لباس بھی نیلام کیے جائيں گے جو انہوں نے مختلف فلموں میں پہنے تھے۔
مثلاً امیتابھ بچن کا وہ سوٹ خریدا جا سکتا ہے جو انہوں نے فلم "باغبان " میں پہنا تھا۔ اسی طرح فلم ’فدا‘ میں کرینہ کپور نے جو جینس اور ٹی شرٹ پہنی تھی وہ بھی نیلامی کا ایک حصہ ہے۔
![]() شاہ رخ حان، سنجے دت، ایشویریہ رائے اور فردین خان نے ویب سائٹ اور پروگرام کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں |
سدا بہار ریکھا ، دیا مرزا اور شاہد کپور کے کپڑے بھی عطیہ کی رقم سے خریدنا مشکل نہیں ہے لیکن سب سے زیادہ بولی کس نے لگائی ہے اس کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں ہوگا۔
نیلامی کے علاوہ آگر کوئی شخص سنجے دت کے ساتھ ’جمنازیم‘ میں ایک گھنٹہ گزار کر یہ دیکھنا چاہے کہ وہ اپنا جسم فٹ رکھنے کے لیے کیا کرتے ہیں تو اس کے لیے بھی مزکورہ ویب سائٹ پر عطیہ دینا ہوگا۔
فلم ’دھوم‘ کے اداکار جان ابراہم کو کون بھول سکتا ہے ان کی اسی موٹر سائیکل پر ممبئی کی سیر کرنا بھی ممکن ہو سکتا ہے۔
سونامی متاثرین کی امداد کے لیے فلم انڈسٹری اپنے اپنے طور پر مختلف پروگرام کر رہی ہے اور ’ہیلپ‘ کے تحت جو ’ کنسرٹ‘ 4 فروری کو ’ایم ایم ار ڈی اے‘ گراؤنڈ پر ہونے والا ہے اسکی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس تفصیلات سنجے دت، ایشوریہ راۓ ، فردین خان ، اور شاہ رخ خان نے صحافیوں کو فراہم کی ہیں۔
![]() ایشویریہ رائے ہیلپ کے پروگرام کی تففصیلات فراہم کرتے ہوئے |