http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 15 October, 2004, 12:14 GMT 17:14 PST

جیکسن پر زیادتی کے الزامات برقرار

مائیکل جیکسن کے مقدمہ سے متعلقہ جج نے گلوکار کی ان کوششوں کو رد کردیا ہے جن کے تحت انہوں نے بچوں کے ساتھ زیادتی کے کئی الزامات کو ختم کروانے کی کوشش کی تھی۔

جج روڈنی میلوائل نے عدالتی حکمنامے میں کہا ہے کہ ان الزامات کو برقرار رکھنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔

جج نے مائیکل جیکسن کے وکیل صفائی کی اس درخواست کو بھی مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے جیکسن کے نیور لینڈ رانچ سے پکڑے گئے شواہد کو مقدمے سے خارج کروانے کا کہنا تھا۔

چھیالیس سالہ پاپ سنگر مائیکل جیکسن نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے دس الزامات کا اقرار نہیں کیا ہے۔ ان کے خلاف عدالتی کارروائی اگلے سال جنوری سے شروع ہوگی۔

مائیکل جیکسن کے وکیل صفائی کا الزام ہے کہ ان کے مؤکل کے خلاف مقدمہ میں انتقام کا عنصر بھی شامل ہے۔