http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 22 September, 2004, 21:30 GMT 02:30 PST

کرے کوئی بھرے کوئی

امریکہ میں اخلاقی ضوابط کے تحت سی بی ایس ٹی وی نیٹ ورک پر فروری میں ایک شو کے دوران پاپ اسٹار جینیٹ جیکسن کا بلاؤز پھٹنے سے ان کی چھاتی دکھنے پر ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب جینیٹ جیکسن ایک شو میں جسٹن ٹمبرلیک کے ساتھ رقص کر رہی تھیں اور جب ٹمبر لیک نے ان کا بازو کھینچا تو ان کے بلاؤز کا بٹن ٹوٹ گیا تھا۔

اب ایف سی سی نے سی بی ایس کے 20 ٹی وی اسٹیشنز پر عریانیت کے لئے ہر چینل پر ستائس ہزار پانچ سو ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ امریکہ کے کسی ٹی وی نیٹ ورک پر جرمانے کی اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔

اس واقعہ کی وجہ سے پانچ لاکھ شکایتیں درج کی گئی تھیں اور سی بی ایس نے فوری طور پر معذرت بھی طلب کر لی تھی۔

ٹمبرلیک نے اس واقعہ کا ذمہ دار کپڑوں کی خرابی کو ٹھہرایا تھا جبکہ جیکسن کا کہنا تھا کہ یہ ایک حادثہ تھا۔