http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 04 September, 2004, 17:16 GMT 22:16 PST

میرا نائر کو ہیری پوٹر کی پیشکش

بھارتی فِلمساز میرا نائر کو انگریزی زبان کے ناول ہیری پوٹر پر مبنی پانچویں فِلم بنانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وارنر برادرز نے میرا نائر سے ہیری پوٹر کی پانچویں کہانی ’ہیری پوٹر اینڈ دی آرڈر آف دی فینکس‘ پر کام کرنے کے لیے کہا ہے۔

سینتالیس سالہ میرا نائر نے کہا کہ انہوں نے فِلم کا سکرپٹ پڑھا لیکن ابھی تک فِلم کے لیے بطور ہدایتکار کام کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

ہیری پوٹر کی پہلی دو فلمیں کرس کولمبس، تیسری فلم میکسکو کے الفونسو سوارون اور چوتھی فلم برٹ مائک نیول ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔