http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 02 June, 2004, 03:59 GMT 08:59 PST

آسٹریلوی حسینہ نئی مس یونیورس

آسٹریلوی حسینہ جینیفر ہاکنز نے ایکوڈور میں ہونے والا مقابلہ حسن جیت کر مس یونیورس دو ہزار چار کا اعزاز جیت لیا ہے۔

پانچ فٹ گیارہ انچ قامت والی جینیفر ہاکنز کو دنیا بھر کے اسی ملکوں سے آئی ہوئی حسیناؤں میں سے مس یونیورس منتخب کیا گیا۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والی شاندی فینیسی نے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب ایکواڈور کے شہر کیٹو کے مضافات میں واقع کنونشن سنٹر میں ہوئی اور س میں سات ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

مقابلے کے آخری مرحلے میں نیلی آنکھوں اور سنہری بالوں والی جینیفر ہاکنز سے شکست کھانے والی باقی تین حسینائیں مس پورٹو ریکو البا ریز، مس پیراگوئے یانینا گونزالے اور مس ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو ڈانیئل جونز تھیں۔

بھارت کی نمائندگی کرنے والی مس انڈیا تنوشری دتا مقابلے کے آخری دس شرکا کے طور پر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں لیکن وہ سیمی فائنل کے مرحلے پر مقابلے سے باہر ہوگئیں۔