طالبان کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف شواہد میں اضافہ: ’اگلی صبح ان کی لاش گھر کے باہر پڑی ملی‘

وقت اشاعت

افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے ہونے والے مظاہروں میں شریک کئی خواتین لاپتہ ہیں۔ طالبان اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ وہ ان کی قید میں ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ انھوں نے ان تمام لوگوں کو عام معافی دی ہے جنھوں نے سابقہ ​​حکومت کے ساتھ کام کیا تھا۔

بی بی سی نے حال ہی میں رونما ہونے والے متعدد واقعات کی چھان بین کی ہے، جن میں سے کچھ تو پچھلے دو ہفتوں کے دوران ہوئے ہیں۔ بی بی سی بات کرنے والے لوگوں کی حفاظت کے لیے ان کی شناخت چھپائی گئی ہے اور آوازیں تبدیل کر دی گئی ہیں۔