آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
لاہور میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم
لاہور میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم
وقت اشاعت
تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں اپنی انتخابی ریلی کے انعقاد سے قبل دفعہ 144 کے نفاذ پر تنقید کرتے ہوئے نگران حکومت پر ان کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے لاہور میں جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد زمان پارک کے باہر جمع ہونے والے کارکنوں کی پولیس سے جھڑپ ہوئی ہے اور پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن استعمال کی ہے جس کے بعد تحریکِ انصاف کی جانب سے انتخابی ریلی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔